شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں :ایران

منگل 22-جنوری-2019

ایرانی فضائیہ کے سربراہ عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کا عسکری میدان میں مقابلہ کرنے اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جارحیت مسلط کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ صہیونی حکام ہرطرح کی ہرطرح کی دھمکیوں اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جنرل عزیز نصر نے کہا کہ ایران اسرائیل کے خلاف ہرمیدان میں جنگ کے لیے تیار ہے۔ ہم اسرائیل کے وجود کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام میں متعین ایرانی فوج کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں‌ سامنے آیا ہے جب حال ہی میں شام میں ایک خود کش حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی