اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک سینیر ڈاکٹر نے فلسطینی صدر محمود عباس کی آخری لمحے میں جان بچانے میں مدد فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صہیونیڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر وہ بروقت طبی امدا فراہم نہ کرتے تو فلسطینی صدر محمود عباس کی زندگی بچنا مشکل تھی۔
عبرانی اخبار کے مطابق گذشتہ برس فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو اچانک دل میں شدید تکلیف ہوئی تھی جس پرانہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فوری طورپر ایک ڈاکٹر کو فلسطینی صدر کے پاس بھیجا تھا۔
اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ابو مازن کی زندگی خطرے میں نظر آ رہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی حکومت نے صدر عباس کے فوری طبی معائنے کے لیے ایک ڈاکٹر رام اللہ بھیجا تھا۔