دُنیا میں غربت میںاضافے کے ساتھ ساتھ عرب پتی افراد کی فہرست بھی بڑھ ہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 26 ارب پتی پوری دنیاکی نصف دولت کے مالک ہیں۔
ایک غیر سرکاری ادارے ‘آکسفوم’ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے عرب پتی افراد پر مزید بھاری ٹیکس عاید کرنے کے نتیجےمیں غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
‘آکسفوم’ انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر وینی بیانیما نے ایک بیان میںکہا کہ دولت مندوں اور غرباء کے درمیان دولت کی ہوس میںتوازن پیدا کرکے دنیا کی معیشت کو بہتر بنایا اور غربت میںکمی لائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتوں کویہ ثابت کرنا ہوگا کہ ارب پتی لوگ اور بڑی کمپنیاں اپنے حصے کا ٹیکس ادا کررہے ہیں۔
‘فوربز’ میگزین اور کریڈی سوئس بنک کے مطابق سنہ 2017ء میں ارب پتی افراد کی تعداد 42 تھی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں 8 ارب 80 کروڑ افراد کے پاس جتنی دولت ہے اس سے کہیں زیادہ دولت صرف 26 افراد کے پاس ہے۔
دنیا بھر کے امراء میں جیف نیزوس کی دولت ایک کھرب 12 ارب ڈالر ہے۔ پوری دنیا میں دولت مند افراد کی دولت میںنو سو گنا اضافہ ہوا ہے۔