فلسطین کے مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر وسیع پیمانے پرمشقیں شروع کی ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری سوموار غزہ کی سرحد پر جمع کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے صبح 5 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مشقیں جاری رکھیں۔ یہ مشقیں آج بھی جاری ہیں۔ قابض فوج نے راتوں رات فلسطینی اراضی پر اپنے خیمے نصب کیے اور آج صبح سے مشقوں کا آغاز کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے سرحد پر بئر کے قریب لخیش کے مقام پر مشقیں شروع کیں۔ مشقوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں جاری ہیںجب غزہ کی پٹی میں پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔