چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس کے 1000 دونم رقبے پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ

بدھ 6-فروری-2019

قابض صہیونی ریاست کی القدس میں قائم بلدیہ نے شہر میں سڑک کی تعمیر اور ابودیس کی جامعہ القدس کے گرائونڈ کی آڑ میں وسیع اراضی پرقبضے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی بلدیہ ‘معالیہ ادومیم’ یہودی کالونی کی توسیع کی خاطر فلسطینیوں کی تاریخی اور قیمتی اراضی پرقبضے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مشرق بیت المقدس میں دفاع اراضی کمیٹی کے چیئرمین بسام بحر نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ صہیونی ریاست نے جنوب مشرق القدس میں خلہ عبد کے مقام پر 1000 دونم اراضی پر قبضے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ صہیونی ریاست اس جگہ پرموجود زیتون کے باغات کو کاٹنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اراضی پر قبضے کا اصل مقصد کیدار اور معالیہ ادومیم یہودی کالونیوں کو مزید وسعت دینا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی