فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں صدر عباس کے ماتحت سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 6 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد قید خانوں میں ڈال دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں سابق اسیران، طلباء اور اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ایک مقامی رہ نما سمیت 6 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
غرب اردن کے شمالی شہر طوبلس میںعباس ملیشیا نے تلاشی کے دوران حماس رہ نما اور سابق اسیر الشیخ مصطفیٰ ابو عرہ کو بے دردی کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ وہ ایک اسکول میں استاد ہیں اور متعدد بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔
ادھر عباس ملیشیا نے سابق اسیر محمود عصیدہ کی مدت حراست میں مزید 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے طولکرم سے سابق سیاسی قیدی مصعب عبد ربہ کوحراستی مرکز میں طلب کرکے گرفتار کرلیا۔ قلقیلیہ سے ایک دوسرے فلسطینی قسام عبدالحافظ کو حراست میں لے لیا۔