شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی طالبہ اسرائیلی جیل سے 2 سال کے بعد رہا

جمعہ 8-فروری-2019

قابض صہیونی ریاست کی جیل میں قید ایک فلسطینی دو شیزہ اور یونیورسٹی کی طالبہ کو دو سال تک زندانوں میں قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 23 سالہ استبرق یحییٰ التمیمی کو الجلمہ گزرگاہ سے ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔ اس کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے الرام قصبے سے ہے اور اسے 20 مارچ 2017ء کو صہیونی فوج نے حراست میں لیا تھا۔

رہائی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے استبرق التمیمی نے کہا کہ وہ تمام اسیر بہنوں کی طرف سے قوم کے لیے یہ پیغام لائی ہیں کہ قوم اپنی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔ انہں نے کہاکہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینیوں کو غیر انسانی ماحول میں‌ رکھا جاتا ہے۔ انہیں ادنیٰ درجے کے طبی حقوق اور انسانی حقوق میسر نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ استبرق التیمی کو اسرائیلی فوج نے 20 مارچ 2017ء کو حراست میں لے لیا تھا۔ وہ گرفتاری کے وقت جامعہ بیرزیت میں ابلاغیات کی طالبہ تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی