جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں یہودی آباد کار خاتون زخمی

پیر 18-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم فلسطینی چاقو بردار نے ‘گیلو’ یہودی کالونی میں  چاقو کے وار کرکے ایک یہودی آباد کار خاتون کو زخمی کردیا۔

عبرانی ذرائع کے مطابق ایک یہودی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا تھا۔ اسے القدس کے ‘شعاریہ زیدک’ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے بہ حفاظ فرار ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرےمیں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی