شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس کا اسرائیل کے خلاف عالمی اداروں میں جانے کا اعلان

جمعرات 21-فروری-2019

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے روکی گئی رقوم رام اللہ کو ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ٹیکسوں کی رقم روکنے کے خلاف وہ اسرائیل کے خلاف عالمی اداروں سے رجوع کریں‌ گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکس اس لیے ادا نہ کرنے کا اعلان فلسطینی اسیران اور شہداء کے بچوں کی کفالت سے روکنے کی کوشش ہے مگر ہم اسرائیل کے اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اسیران اور شہداء کے خاندانوں کی کفالت جاری رکھے گی۔

رام اللہ میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر عباس کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے فلسطینی رقوم ادا نہ کیں تو وہ صہیونی ریاست کے خلاف عالمی اداروں سے رجوع کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء 502 ملین ڈالر کی ادا نہ کرنے اعلان کیا تھا۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی رقم اسرائیل کے خلاف لڑنے والے فلسطینیوں‌کے خاندانوں کی کفالت پر صرف کی جاتی ہے۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی