مصری حکومت نے کہا ہے کہ قضیہ فلسطین پرغور کے لیے 8 ملکی اجلاس جلد ہی آئرلینڈ میں ہوگا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ آٹھ ممالک کے وزراء خارجہ جلد ہی آئرلینڈ میں جمع ہوں گے جہاں وہ قضیہ فلسطین کے امور پربات چیت کریں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین سےمتعلق اجلاس میں میزبان ملک آئرلیںڈ کے علاوہ فرانس، فلسطین، اردن، قبرص، سویڈن، مصر اوراسپین شرکت کریںگے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں 60 ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی۔