شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں ٹرمپ کے پتلے نذرآتش

اتوار 24-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں قبلہ اول کے دفاع اور اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے نذرآتش کیے۔ دوسری جانب قابض فوج نے غرب اردن میں نکالی جانے والی ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے ‘ٹوٹو’ نامی ایک بندوق سے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔ اس کے علاوہ زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں  دسیوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

رام اللہ میں نکالی گئی ریلی کے دوران فلسطینی مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرصہیونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطین میں امریکا کے نام نہاد امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کے خلاف نعرے درج تھے۔

رام اللہ میں فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج نے دھاتی گولیون سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی