قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی شہریوں کے پھل دار باغات میں موجود سیکڑوں درخت کاٹ دالے۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکنان نے بتایا صہیونی حکام اور یہودی آباد کاروں نے جنین کے برطعہ قصبے میں زیتون کے300 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلف کردہ باغ مقامی فلسطینی شہریوں کی ملکیت ہیں۔
ادھر قابض فوج نے یطا قصبے میں یہودی کالونی کی توسیع کے لیے مقامی فلسطینی اراضی کی کھدائی اور مویشیوں کا ایک باڑہ بھی تباہ کردیا ہے۔