چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس نے خالد مشعل کے نام منسوب بیان من گھڑت قرار دیا

منگل 26-فروری-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے جماعت کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل کے نام میڈیا میں شائع ہونے والے بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں خالد مشعل نے نام جو بیان منسوب کیا گیا ہے وہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

خیال رہے کہ ‘ہاف پوسٹ عربی’ نامی ایک ویب سائیٹ نے خالد مشعل نے نام منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ صدر محمود عباس ‘صدی کی ڈیل’ کےخلاف معرکہ آراء مُہم شروع کریں گے۔ صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کے خلاف فلسطینی قوم اور حماس صدر عباس کا ساتھ دے گی۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ خالد مشعل نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی حماس صدر محمود عباس کی پالیسی پر اعتبار کرتی ہے۔ حماس کا موقف واضح ہے۔ صدر عباس صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کو آگے بڑھانے کے لیے راہ ہموار کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے موقف کی حمایت کیسے کی جاسکتی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس کے حوالے سے خالد مشعل کے جعلی بیان کا مقصد صدر عباس کے حوالے سے عوام میں‌ پائی جانے والی نفرت کم کرنا اور حماس کے بارے میں عوام میں غلط فہمی پیدا کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی