جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی خاتون سیاست دان اسرائیلی جیل سے رہا

جمعہ 1-مارچ-2019

فلسطین کی ایک سرکردہ خاتون سیاست دان کواسرائیلی جیل سے رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خاتون رکن پارلمینٹ خالد جرار کو گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین کی سالم چوکی سے رہا کیا گیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے جمع تھی۔ شہروں نے انہیں ایک قافلے کی شکل میں ان کے گھر تک پہنچایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ خالدہ جرار کی رہائی کی خبر سنتے ہی فلسطینیوں کی بری تعداد استقبال کے لیے سالم چیک پوسٹ پر جمع ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ صہونی حکام نے خالدہ جرار کو دو سال قبل حراست میں لیا اور انہیں 20 ماہ کے بعد رہا کیا گیا۔ اس سے قبل انہیں 2015ء میں گرفتار کیا گیا اور 2016ء میں رہا کردیا گیا تھا۔ سنہ 2017ء کو انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیاتھا۔

مختصر لنک:

کاپی