ملائیشیا کی حکومت نے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی سازشوں کی روک تھام کے لیے ایک نیا مانیٹرک سیل قائم کیا ہے۔ یہ مانیٹرنگ سیل سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں پر نظر رکھے گا۔
ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور مجاھد یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ مانیٹرنگ سیل کے قیام کامقصد اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کی روک تھام کرنا اور توہین آمیز مواد کی نشاندہی کے بعد اسے ہٹانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ملائیشین وزیر کا کہنا تھاکہ مانیٹرنگ سیل کے قیام سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور اسلام کی توہین کے حوالے سے ہونے والی سازشوں کی روک تھام یں مدد ملے گی۔
مجاھد یوسف کا کہنا تھا کہ اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی سازشون کی روک تھام کے لیے یہ ایک مثبت اقدام ہے اور یہ اسلامی تعلیمات اور ملک کے دستور کے عین مطابق ہے۔