مصر کے مرکزی پریس کلب نے اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے ہرطرح کی پیشہ وارانہ، یونین کی سطح پر اور انفرادی حیثیت میں صہیونیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
گذشتہ جمعہ کو مصری پریس کلب نے نئے صدر کاانتخاب کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کی طرف سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ مصر کے صحافتی حلقے صہیونی ریاست کے ساتھ تمام پیشہ وارانہ اور دیگر سطحوں پر تعلقات کے قیام کے خلاف ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاست کے دیگر ادارے بھی اسرائیل کا بائیکاٹ کریں۔
مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے مصری پریس کلب کے صدر کے انتخابات میں ضیاء رشوان کو کلب کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ رشوان نے 2810 لے کرصدر کا انتخاب جیت لیا۔ اس کے مقابلے میں رفعت رشاد نے 1585 ووٹ حاصل کیے۔ مجموعی طور پر 4588 صحافیوں نے ووٹ ڈالا۔ 235 ووٹ مسترد کردیے گئے۔