شنبه 16/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی اغوا

پیر 18-مارچ-2019

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن  کے علاقوں جنین اور سلفیت میں پو پھٹے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے سلفیت کے قصبے آل الزاویہ پر دھاوا بولا۔ وہ اتوار کے روز دو اسرائیلوں کو چاقو گھونپ کر ہلاک کرنے کی کارروائی کرنے والے مشتبہ فلسطینی نوجوان عمر ابو لیلیٰ کے آبائی گھر  زبردستی داخل ہو گئے۔ انھوں نے ابو لیلیٰ کے والدین اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے نام پر اسرائیلی فوجیوں نے سارا گھر تلپٹ کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے آل الزاویہ قصبے کے متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور قصبے کے داخلی راستے سیل کرتے ہوئے اردگرد علاقے میں عارضی ناکے لگا دیئے۔

درایں اثنا قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کے جنین پر دھاوا بولنے کے بعد وہاں پر تشدد جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں محمد الميثوني ، عمر عقل،   احمد المغير کو انکے گھروں سے اغوا کر لیا جن کی عمریں 18 سال تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی