شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو پر سیاسی مخالف کا موبائل ہیک ہونے کا راز افشاء کرنے کا الزام

منگل 19-مارچ-2019

اسرائیل کے سیاسی لیڈروں اور ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر الزام عاید کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریف اور ‘سبز سفید’ سیاسی اتحاد  کے سربراہ بینی گانٹز کا ایرانی ہیکروں کی جانب سے موبائل ہیک کیے جانے کا راز افشاء کیا ہے۔ 

عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکروں نے اسرائیلی سیاسی رہ نما اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز کا موبائل فون حال ہی میں ہیک کیا تھا مگر موبائل کی ہیکنگ سے اسرائیل کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔ اس میں موجود ڈیٹا میں ایسا کچھ نہیں تھا جس کے چوری ہونے سے صہیونی ریاست کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو تاہم موبائل فون میں ایسا مواد موجو تھا جو جنرل بینی گانٹز کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے۔

عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ کےمطابق جنرل بینٹی گانٹز نے مشیر قانون افیحائی منڈلبلیٹ سے کہا ہے کہ وہ موبائل فون کا ڈیٹا چوری کرنے کا راز افشاء کرنے والے ذریعے کا پتا چلائیں۔

لیبرپارٹی کے رہ نما آوی گیبائی نے نیتن یاھو پر الزام عاید کیا ہے کہ نو اپریل کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کےمیں بینی گانٹز کو دبائو میں لانے اور انہیں الیکشن سے دست بردار کرنے کے لیے ان کے موبائل فون کی ہیکنگ کا معاملہ افشاء کیا۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنرل بینی گانٹز نے مشیر قانون سے کہا ہے کہ وہ ایرانی ہیکروں کی جانب سے موبائل ہیک کیے جانے کا رازا فشاء کرنے والے ذریعے کا پتا چلائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ راز بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے شائع کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی