اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی قوم کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔ آنے والے دنوں میں فلسطینی مزاحمت کار صہیونی دشمن کو حیران کن جواب دیں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غرب اردن میں تین فلسطینیوں کو دردی کے ساتھ قتل کرکے صہیونی فوج نے یہ ثابت کیا ہےکہ وہ دنیا کی دہشت گرد فوج ہے۔فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف تمام آپشن کھلے ہیں۔
حماس کا کہنا تھا کہ نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں راید حمدان اور زید نوری کوجس بے رحمی اور مجرمانہ دشت گردی کے ذریعے شہید کیا گیا وہ ناقابل معافی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کار صہیونی فوج کی اس وحشیانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن مں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے فلسطینی مزاحمت اور تحریک آزادی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔