قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کےخلاف فلسطینی عوام سراپا احتجاج ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روزسنہ1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے جزیرہ النقب میں واقع رھط شہر میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے شہریوں نے مکانات مسماری کے انتقامی اور نسل پرستانہ حربے کے خلاف احتجاج کیا۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج نے بدھ کے روز رھط شہر میں ‘العتایقہ’ یہوی کالونی میں فلسطینیوں کے چھ مکانات بغیر اجازت تعمیر کرنے کےالزام میں مسمار کردیے گئے۔
صہیونی فوج جزیرہ النقب کے فلسطینی علاقوں میں مقامی فلسطینی آبادی کو نہ صرف مکانات کی تعمیر سے روک رہی ہے بلکہ ان کے بنائے مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے۔
قابض اسرائیلی انتظامیہ جزیرہ النقب کی غصب کی گئی اراضی اور بستیوںپر مکانات کی تعمیر کی سازشیںکررہے ہیں۔ فلسطینیوں کی ہزاروں دونم اراضی پر یہودی آباد کاری کے توسیعی منصوبوں پر دھڑا دھڑ کام جاری ہے مگر فلسطینیوں کے لیے زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔
اسرائیل کی داخلی سلامتی کی وزارت کے مطابق سنہ 2016ء اور 2017ء کے آخر میں فلسطینیوں کے 2200 مکانات اور دیگر املاک مسمار کی جا چکی ہیں۔