اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی قیدی نے قید میں تجدید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے ‘حسام الرزہ’ نے تین روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
حسام الرزہ انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسلال ہیں۔ وہ کئی سال اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں اور زیادہ ترقید انتظامی حراست پر مشتمل ہے۔
کلب برائے اسیران کے مندوب راید عامر نے بتایا کہ فلسطینی اسیران نے جیل انتظامیہ کو ایک یاداشت پیش کی ہے جس میں حسام الرازم کی حراست میں توسیع کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اسیران کا کہنا ہے کہ اگر الرازم کو رہا نہیں کیا جاتا تو مزید فلسطینی بھی اس کے ساتھ بھوک ہڑتال میں شامل ہو سکتے ہیں۔