اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل پر رفح حملے کو روکنے کے لیے ہنگامی احکامات نافذ کرنے کی درخواست پر جمعرات اور جمعہ کو سماعت کرے گی۔
ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) جمعرات کو جنوبی افریقہ کے وکلاء کی سماعت کرے گی، جس کے بعد اگلے دن اسرائیل کا ردعمل سنا جائے گا۔
اس مہینے کے شروع میں پریٹوریا نے رفح میں دراندازی پر نام نہاد عارضی اقدامات کے لیے ‘آئی سی جے’ کو درخواست دی تھی جس میں عدالت سے کہا گیاتھا کہ وہ اسرائیل کو "فوری طور پر فوجی حملہ واپس لینے اور بند کرنے” کا حکم دے۔
اس نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی کہ اسرائیل کو حکم دیا جائے کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کی "بلا رکاوٹ” رسائی کو آسان بنانے کے لیے "تمام موثر اقدامات” کرے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں رفح سے تقریباً 450000 فلسطینی نئے مقامات پرمنتقل ہوئے ہیں اور تقریباً 100000 شمالی غزہ سے ہیں۔
عسکریت پسندوں نے تقریباً 250 یرغمالیوں کو بھی یرغمال بنایا جن میں سے 128 تا حال یرغمال ہیں۔اسرائیل کے اندازے کے مطابق غزہ میں موجود36 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق حماس کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی میں کم از کم 35173 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔