جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی برازیلی صدر کے دورہ بیت المقدس کی مذمت

منگل 2-اپریل-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے برازیلی صدر جیئر پولسونارو کے مقبوضہ بیت المقدس کے متنازع دورے کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا برازیلی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کرکے بین الاقوامی قونین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ برازیلی صدر نے دیوار براق کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ القدس میں سفارتی دفتر کھولنے کا اعلان القدس کے حوالے سے عالمی قراردادوں کی توہین ہے۔

حماس نے برازیلی صدر کے دورہ القدس برازیلی قوم کے دیرینہ موقف کی بھی خلاف ورزی ہے۔ لاطینی امریکا کے ممالک نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے حقوق کا ساتھ دیا۔ برازیلی صدر کا دورہ القدس خطے میں استحکام میں کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کرسکتا بلکہ اس سے عرب ممالک اور عالم اسلام کے برازیل کے ساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

حماس نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم  پر زور دیا کہ وہ برازیلی صدر کے دورہ القدس کی مذمت کریں اور فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

مختصر لنک:

کاپی