یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے سوموار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع بیت حنینا میں در اندازی کی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ آبادکاروں نے گاڑیوں کے شیشوں کو توڑا، انکے ٹائروں سے ہوا نکال دی اور دیواروں اور گاڑیوں پر مقامی رہائشیوں کے خلاف سپرے پینٹ کے زریعے دھمکی آمیز عبارتیں لکھ دیں۔
انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی جائیدادوں پر انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے پرتشدد اور دہشت گردی ہر مبنی حملے روزانہ کا معمول ہیں۔
البتہ اسرائیلی قانون نافذ کرنے والے ادارے صہیونی آباد کاروں کو حملوں سے روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
فلسطینیوں اور انکی جائیدادوں پر حملوں کی زیادہ تر فائلیں پولیس کی جانب سے تحقیقات میں ناکامی کی وجہ سے بند ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے کام میں کمی اور خامیاں اس وقت واضح ہو جاتی ہیں جب زیادتی کا شکار فلسطینی شہری ہوں۔