شنبه 16/نوامبر/2024

بيت حنينا میں آبادکاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا

بدھ 3-اپریل-2019

یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ  نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع بیت حنینا میں در اندازی کی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ آباکاروں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور ان ٹائروں پنکچر کر دیئے۔ نیز انہوں نے دیواروں اور گاڑیوں پر مقامی رہائشیوں کے خلاف  سپرے  پینٹ کے ذریعے دھمکی آمیز عبارتیں لکھ دیں۔

انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی جائیدادوں پر انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے پرتشدد اور دہشت گردی ہر مبنی  حملے  روزانہ کا معمول ہیں ۔

البتہ اسرائیلی قانون نافذ کرنے والے ادارے صہیونی آبادکاروں کو حملوں سے روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

فلسطینیوں اور انکی جائیدادوں پر حملوں کی زیادہ تر فائلیں پولیس کی جانب سے تحقیقات میں ناکامی کی وجہ سے بند ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے کام میں کمیاں اور خامیاں اس وقت واضح ہو جاتی ہیں جب زیادتی کا شکار فلسطینی شہری ہوں۔

مختصر لنک:

کاپی