جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں ایک ہزار سے زائد بچوں کو شہید کردیا گیا

پیر 16-اکتوبر-2023

 

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے 7اکتوبر سے جاری وحشیانہ بربریت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہونے والی اموات میں سبسے زیادہ بچے شہید ہوئے ہیں۔

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا ہے کہ مجرم صہیونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے خلاف جاریجارحیت میں ایک ہزار سے زائد بچوں کو قتل کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے لیے انصاف کے مطالبے میں ایک ہزار نہتے اور معصومبچوں کی شہادت قابض ریاست کے خلاف بہت بڑا ثبوت ہے۔

 

حازم قاسم نےاتوار کی شام کہا کہ "جو ممالک اس کی جارحیت میں قابض دشمن کی حمایت کرتے ہیںوہ بچوں، خواتین اور شہریوں کے قتل میں شریک ہیں۔”

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "تمام ممالک، اداروں اور بین الاقوامی اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنےاعلان کردہ اقدار اور اصولوں کی پاسداری کریں۔ غزہ میں بچوں کے اس کھلے اور مسلسلقتل کی مذمت کریں اور دشمن کو لگام لگوائیں۔

 

غزہ میں وزارتصحت کے تازہ ترین غیر اپ ڈیٹ کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 2670 فلسطینیشہید ہوچکے ہیں۔ جب کہ 9600 زخمی ہیں۔

 

شہید ہونے والوںمیں 724 بچے اور 458 خواتین جبکہ زخمیوں میں 2450 بچے اور 1536 خواتین شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی