فلسطینی اسیران کے حقوق کے حوالے سے سرگرم تحریک اسیران نے وضاحت کی ہے کہ تحریک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک دوسری ‘باوقار ہڑتال’ کی تحریک کی طرف بڑھ ہی رہی ہے۔ اس تحریک کا مقصد فلسطینی اسیران کے حقوق کا دفاع اور تحفظ ہے اور اسیران کے حقوق کے حوالے سے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسیران کے حقوق کے لیے اندرون اور بیرون ملک موجود فلسطینی قوتوں کا موقف ایک ہے۔ اسیران نے صہیونی ریاست کے ظلم کے خلاف اور اپنے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھی ہوئی ہے۔