شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو اسیران کی حالت تشویشناک

جمعرات 11-اپریل-2019

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں الرملہ جیل کی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ کہا گیاہے کہ "معرکہ الکرامہ 2” کے عنوان سےاسیران کی طرف سے شروع کی گئی احتجاجی تحریک میں دو بھوک ہڑتالی اسیران کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کے بعد انہیں الرملہ جیل کی اسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ چار روز پیشتر اسرائیلی جیلوں میں قید 400 فلسطینیوں نے اپنے اصولی مطالبات پیش کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔ اس وقت النقب، ریمون، نفحہ، ایشل، عوفر، جلبوع اور مجد جیلوں‌ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی