چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن کی فلسطینی ریلیوں‌ پر اسرائیلی فائرنگ، متعدد فلسطینی زخمی

ہفتہ 13-اپریل-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں‌ کی احتجاجی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے رام اللہ اور قلقیلیہ میں اسرائیل کی نسلی دیوار اور یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلیوں پر فائرنگ اور آنسوگیس شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قلقیلیہ میں 15 سال سے بند شاہراہ کھولنے کے فلسطینیوں‌ نے ریلی نکالی۔ قلقیلیہ میں نکالی جانے والی اس ریلی میں سیکڑوں فلسطینیوں‌ نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے سڑک کھولنے اور نسلی دیوار کی مسماری کے حق میں مظاہرے کیے۔

مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نےفلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ متعدد کوموقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

ادھر رام اللہ کے نواحی علاقے بلعین میں فلسطینیوں کی نسلی دیوار کے خلاف فلسطینیوں‌ نے ریلی نکالی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےان پر لاٹھی چارج کیا اور زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی