شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی اسکولوں‌ پر یلغار، دسیوں طلباء زخمی

پیر 15-اپریل-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسکولوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے ایک بار پھر یلغار کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں طلباء دم گھنٹے سے زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس اور جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے اسکولوں پر آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی۔ شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

نامہ نگاروں‌ کے مطابق جنوبی نابلس میں عوریف میں قائم اسکول پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن مازن شحادہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسکول کے طلباء پر زہریلی آنس گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔

شحادہ کا کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں نے اسکول کے بچوں کو زدو کوب کرنے کے لیے اسکولوں پر چھاپے مارے اور ان کے تدریسی اوقات میں انہیں اسکولوں سے نکلنے پر مجبور کیا۔

ادھر یہودی آبادکاروں اور  اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی اسکولوں پر دھاووں اور آنسوگیس کی شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بعض اسکولوں کو گذشتہ مہینوں میں چھ اور بعض کو 8 بار بند کیا گیا اور طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی