شنبه 16/نوامبر/2024

‘نمک’ کی زہر کا توڑ، سائنسدان متبادل نمک تیار کرنے میں کامیاب!

منگل 16-اپریل-2019

امریکی ماہرین صحت کی طرف سے نمک کے مضر اثرات کم کرنے کے لیے ایک نئی اور متبادل ایجاد میں اہم پیش رفت کی ہے جس کے بعد ‘سفید زہر’ کے صحت پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کو کم کیا جا سکے گا۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق امریکی سائنسدانوں‌ نے نمک کا ایک ایسا نیا مرکب تیار کیا ہے جس میں کیشلیم کلورائیڈ کی مقدار انتہائی قلیل ہے اور وہ صحت کے لیے مضر نہیں۔ انہوں‌نے اس نئے نمکیاتی مرکب کو استعمال کیا تو اس کا ذائقہ نمک سے بھی بہتر اور اس کے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتےہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کا ضرورت سےزیادہ استعمال کئی قسم کے جسمانی عوارض اور بیماریوں کا سبب ہوسکتا ہے۔

نئے تیارکردہ نمک میں کیلشیم کلورائیڈ کی مقدار 25 فی صد ہے جب کہ کلیشیم کلورائیڈ کی نسبت پوٹائیشم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح نمک میں صوڈیم کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے نمک میں پائے جانے والے مرکبات کے صحت پر کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہو سکتے۔

مختصر لنک:

کاپی