شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس قوم کو اندھیری غار میں‌دھکیلنا چاہتے ہیں: جمہوری محاذ

بدھ 17-اپریل-2019

جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں‌ نے کہا ہےکہ صدر عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمہوری محاذ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض المالکی نے صدر عباس کے بارے میں کہا ہے کہ وہ روس کی میزبانی میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملنے کو تیار ہیں مگر ماسکو کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو ایسے کسی اجلاس کی دعوت نہیں دی ہے۔

جمہوری محاذ کا کہنا ہےکہ خود ریاض المالکی نے تسلیم کیا ہے کہ روس نےفلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کی دعوت نہیں دی ہے اور فلسطینی حکومت ایسے کسی اجلاس کے امکانات کے لیے پر امید نہیں‌ ہے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ماسکو میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات پر آمادگی کا اعلان صدر عباس کی طرف سے فلسطین نیشنل کونسل کی کھلم  کھلا توہین ہے۔

جمہوری محاذ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد وزیرخارجہ ریاض المالکی اپنی آئینی حیثیت کھو چکے ہیں۔ انہیں اسرائیل کے ساتھ بات چیت کا کوئی مینڈیٹ نہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  صدر عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی