دوشنبه 18/نوامبر/2024

جزیرہ النقب کے دو فلسطینی خواتین کو اسرائیلی عدالت سے قید کی سزا

بدھ 17-اپریل-2019

اسرائیل کے بئر سبع شہرمیں قائم ایک فوجی عدالت نے جزیرہ نما النقب سے تعلق رکھنے والی دو فلسطینی خواتین کو صہیونی ریاست کے خلاف دشمنی کےالزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت سے جزیرہ النقب کے اللقیہ کے علاقے کی تسنیم الاسد کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تسنیم  یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔ اس کےعلاوہ صہیونی عدالت نے تسنیم اسد کی چچا زاد رحمت اسد کو ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

صہیونی عدالت میں مقدمہ کی کارروائی کے دوران دونوں فلسطینی لڑکیوں پر اسرائیل اور یہودی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا۔ دونوں لڑکیوں کو 2017ء میں حراست میں لیا تھا۔

خیال رہے کہ جزیرہ نما النقب میں 2 لاکھ 40 ہزار فلسطینی رہائش پذیر ہیں مگر انہیں صہیونی ریاست کی طرف سے مختلف طرح کے جبری نقل مکانی کے حربوں کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی