سوڈان کے ایک ذمہ دار ذریعے نے خبر دی ہے کہ سوڈان کی عسکری کونسل نے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی قیادت میں خرطوم کے دورے پر آئے وفد کے حوالے سے لاعلم ہے اور اس نے قطری وزیر خارجہ سے ملاقات سے انکار نہیں کیا ہے۔
سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے ایک ذریعے نے بتایا کہ قطری وفد کو بتایا گیا کہ اسے خرطوم کے دورے اور کونسل کے حکام سے ملاقات سے قبل باقاعدہ اجازت لینا چاہیے تھی مگر قطری حکام کی طرف سے پہلے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں منگل کو سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک مشترکہ وفد کے ساتھ ملاقات کی۔
سوڈان کی عسکری کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کونسل کو قطری وزیرخارجہ کےدورہ خرطوم کا علم نہیں۔ کونسل کی طرف سے انکار نہیںکیا گیا۔