دوشنبه 18/نوامبر/2024

کئی ہفتوں کے بعد فلسطینی اسیران نے اجتماعی نماز جمعہ ادا کی

ہفتہ 20-اپریل-2019

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی جیلوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پہلی بار فلسطینی قیدیوں نے کل جمعہ کے روز اجتماعی نماز جمعہ ادا کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور اسرائیلی جیل انتظامیہ کےدرمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت صہیونی حکام نے اسیران پر عاید کردہ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا اور اس کے جواب میں فلسطینی قیدیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال معطل کر دی تھی۔

مرکز برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں حالات پرسکون ہونے کے بعد گذشتہ روز فلسطینی اسیران نے با جماعت نماز جمعہ ادا کی۔ اس سے قبل اسرائیلی حکام نے فلسطینی اسیران پر کئی اجتماعی پابندیاں اور انتقامی کارروائیاں شروع کی تھیں۔

عقوبت خانوں میں جیمرز نصب کرنے اور دیگر مواصلاتی آلات لگانے کے بعد اسیران اور انتظامیہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور اس کشیدگی کے دوران 100 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی