اردن میں مقامی شہریوں اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے کارکنوں نے "القدس عربیہ” کے عنوان سے 6 کلو میٹر طویل ایک ریلی نکالی۔
اردن کے دارالحکومت عمان کے مغرب میں واقع السلط شہر میں نکالی گئی ریلی میں شہریوں نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھا رکھی تھیں۔ یہ القدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشعل بردار ریلی کا نیا ریکارڈ ہے۔
اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘بترا’ کے مطابق اپنی نوعیت کے اس منفرد اقدام کا مقصد القدس کی نصرت کو یقینی بنانا اور القدس کے حوالے سے عرب ممالک اور بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں اردن کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔
القدس کے حوالے سے شمع بردار ریلی کو گینز بک میں لکھوانے کی اپیل کی گئی ہے۔