شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی بھوک ہڑتالی کی حالت نازک

پیر 22-اپریل-2019

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود میں صہیونی حکام اس حوالے سے مسلسل چُپ سادھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسیر خالد فراج کے والدین نے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس اور دیگر عالمی اور علاقائی تنظیموں پر خالد فراج کی رہائی کے لیے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر خالد فراج 26 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسیر کی والدہ کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کو ایک ماہ ہونے کو ہے مگر صہیونی حکام خالد فراج کی صحت کے حوالے سے خاموشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

منا فراج نے بیت لحم میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بیٹے کی حالت بہت تشویشناک ہے اور اسے جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں ڈالا گیا ہے جہاں اس کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ مگر صہیونی حکام کی طرف سے اس کی صحت کے بارے میں کوئی واضح تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ خالد فراج نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف 26 دن قبل بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی