اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو 2020ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کےساتھ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے اپنی ایجادات کی روحکو عرب مملک تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ دبئی ایکسپو میں آبی وسائل کے استعمال، سائنس، ٹیکنالوجی اور طب کے میدان میں کی گئی سائنسی تحقیقات سے دنیا کو متعارف کرائیں گے۔
انہوںنے مزید کہاکہ ‘ایکسپو دبئی 2020’ میں نہ صرف عرب ممالک بلکہ بین الاقوامی برادری بھی شرکت کرے گی۔ اسرائیل کی اس نمائش میں شرکت خطے کےممالک کےمشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی۔
نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ میں اسرائیل کی شرکت اس بات کی عکاس ہوگی کہ صہیونی ریاست کو عالمی اور علاقائی سطح پر غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے اور اسرائیل کی علاقائی اہمیت کو عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے ہیں۔
خیال رہے کہ دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 کو شروع ہوگی اور 10 اپریل 2021ء تک جاری رہے گی۔
منتظمین کے مطابق یورپ میں فلسطینیوں کی 17 ویں کانفرنس 27 اپریل 2019 کو کوپن ہیگن ڈنمارک میں منعقد ہوگی۔