جمعه 15/نوامبر/2024

القدس اور غرب اردن میں اسرائیلی کارروائیوں میں 23 فلسطینی گرفتار

منگل 30-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور بیت المقدس میں  منگل کئ کو علی الصباح گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 23  فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست فلسطینی رہ نمائوں میں سابق اسیران اور سرکردہ مزاحمت کار بھی شامل نہیں جنہیں صہییونی فوج نے مطلوب اور اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ منگل کو دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس غرب اردن اور القدس میں تلاشی کےدوران 23  فلسطینیوں کو حراست میں‌ لیا گیا۔ ان میں اسرائیلی فوج کو سیکیورٹی فورسز اور یہودی آبادکاروں‌ پر حملوں میں‌ ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں میں عوریف اور عسکر الجدید کیمپ میں تلاشی کے دوران سابق اسیر چھ فلسیطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض‌ فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں چھاپہ مار کارروائیوں کےدوران دو سگے بھائیوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ادھر بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی فوج نے منگل کو گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں‌ کو حراست میں لے لیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں‌ نے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار بھی کی۔

مختصر لنک:

کاپی