فلسطینی کی مذہبی اور قومی شخصیات نے ملک میں سیاسی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے اور امریکا کےمیڈیا میں ‘صدی کی ڈیل’ کےعنوان سے مشہور نام نہاد امن منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی مہم شروع کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بین الاقوامی پاپولر کمیٹی کے چیئرمین اور سرکردہ عیسائی رہنما پوپ عمانویل مسلم نے رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ فلسطینیوں کو قومی یکجہتی کی ہر دور میں ضرورت ہے مگر آج کے دور میں فلسطینی قوم کو جس طرح کے چیلنجز درپیش ہیں ان سے نمٹنےاور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
انہوں نےکہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ فلسطینی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اور اسلامی جہادت کی قیادت بھی موجود تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم آزادی فلسطین کا بنیادی فلسفہ قومی یکجہتی ہے اور پی ایل او ہی فلسطینیوں کی نمائندہ ہے۔
عیسائی پادری نے فلسطینی دھڑوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فروعی اختلافات بھلا کر بنیادی قومی مطالبات اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے لیے متحد ہو جائیں۔