چاکلیٹ دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ ماہرین صحت چاکلیٹ کے مثبت اور منفی اثرات کے بارے میں اپنی آراء پیش کرتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کھانے والے لوگوں کی دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق چاکلیٹ نے دماغی صحت کے ساتھ تعلق کے حوالے سے تازہ تحقیق اٹلی کی ‘لاکویلا’ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ہے جو حال ہی میں برطانوی اخبار’میٹرو’ میں شائع ہوئی۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سیاہ رنگ کی چاکلیٹ کا روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی وارننگ کی سطح، ادراک اور یادداشت کو مضبوط بناتا ہے۔
سیاہ چاکلیٹ پر تحقیق کرنے والے ماہرین فالینٹینا سوچی اور میچل فیرار کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چاکلیٹ کھانے والے افراد کی ادراکی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔