اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی صدر روئف ریفلین کی ہدایت پر حکومت سازی میں کی تشکیل کے مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسرائیل کے صدر رئوف ریفلین نے بدھ کے روز ‘لیکوڈ’ پارٹی کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو 28 روز میں نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔
خیال رہے کہ نیتن یاھو کی زیرقیادت لیکوڈ پارٹی نے 9 اپریل کو کنیسٹ کے انتخابات میں 120 کے ایوان میں 36 سیٹیں حاصل کی تھیں جب کہ گرین وائیٹ اتحاد نے 35 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
اسرائیلی صدر نے سوموار کے روز مختلف سیاسی جماعتوں کےساتھ نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت شروع کی تھی۔ اسرائیلی قانون کے تحت پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو 28 روز میں حکومت کی تشکیل کی دعوت دی جاتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر حکومت کی تشکیل کے لیے دی جانے والی مہلت میں دو ہفتوں کی توسیع کی جا سکتی ہے۔
موجودہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دائیں بازو کی شدت پسند مذہبی جماعتیں مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ لیکوڈ پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں 65 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔