چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

منگل 7-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک 30 سالہ فلسطینی امجد جمال قلق کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے طولکرم میں عتیل کے مقام پر تعاقب کے بعد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

شہید فلسطینی سنہ 1948ء کے علاقوں میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں اس کا تعاقب کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ قلق ایک غیر قانونی گاڑی چلا رہا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں‌ صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی