پبلک ورکس اور ہاوسنگ کی وزارت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران کم از کم 830 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں یا انہیں جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں حالیہ اسرائیلی حملوں میں 130 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ 700 عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔
البتہ وزارت کا عملہ اس سلسلے میں حتمی اعدادو شمار مہیا کرنے سے پہلے ابھی تک تباہ شدہ یا متاثر ہونے والی رہائشی عمارتوں کے متعلق معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔