چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیروت میں حماس کے وفد کی ترکی کے سفیر سے ملاقات

جمعہ 10-مئی-2019

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تعینات ترکی کے سفیر سے ملاقات کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے لبنان میں موجود مندوب احمد عبدالھادی کی قیادت میں جماعت  کے وفد نے جمہوریہ ترکی کےسفیر حقان چاکیل سے ملاقات کی۔

حماس کے وفد میں لبنان میں جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن، تعلقات عامہ کے انچارجایمن شناعہ، عبدالمجید اور دیگر نے شرکت کی۔ حماس کے وفد اور ترک سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ماہ صیام کی مبارک باد کا تبادلہ کیا گیا۔

اس موقع پر حماس رہ نما نے ترک سفیر کو قضیہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال  اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی صورت حال اور حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کیے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔

مختصر لنک:

کاپی