برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام’النکبہ’ کی یادمیں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں لندن میں مقیم سیکڑوں میں فلسطینیوں، مقامی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نےشرکت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق مظاہرےمیں یکجہتی مہم،اسلامک رابطہ گروپ اور دیگرفلسطینی گروپوں کی طرف سے 71 ویں یوم نکبہ کے حوالےسے منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔ فلسطین کلب کے عہدیدار بہاء بدرنے کہا کہ لندن میں منعقدہ ریلی میں میں شہریوں کی شرکت صہیونی ریاست کے ظالمانہ موقف کی نفی کے مترادف ہے۔
ریلی سے برطانیہ میں متعین فلسطینی سفیر حسام زملط نے کہا کہ فلسطینی قوم ‘صدی کی ڈیل’ کی مشکوک سازش کے خلاف متحد ہے اورفلسطینی اس سازش کو ہرصورت میں ناکام ہوگی۔
فلسطین کلب کے چیئرمین حافظ الکرمی نے خطاب میں کہا کہ برطانیہ کو اعلان بالفور پرفلسطینی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پرمظالم اعلان بالفور کے مجرمانہ اقدام کا نتیجہ ہے۔
خیال رہے کہ مئی 1948ءکو فلسطین میں اسرائیلی ریاست قائم کی گئی۔ فلسطینی قوم اپنے وطن پر صہیونی ریاست کےقیام کو ‘النکبہ’ کے نام سے یادکرتے ہیں۔