چین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی ‘لینووو’ نے ایک ایسا لیپ ٹاپ کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے سے کپڑے کی طرح تہہ کیا جاسکے گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کفرنس کے دوران فولڈنگ لیپ ٹاپ کا نمونہ پیش کیا اور کہا کہ آئندہ اس کے نئے لیپ ٹاپ مارکیٹ میں آ جائیں گے۔
کمپنی نے اس نئے اور فولڈنگ لیپ ٹاپ کو ‘اتھنک پیڈ ایکس 1’ کا نام دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری جانب دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں فولڈنگ اسمارٹ فون تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
چینی کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ آیا فولڈنگ لیپ ٹاپ میں وہ کس طرح کی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ اس ٹیکنالوجی کو صیغہ راز میں رکھنے کا مقصد دیگر حریف کمپنیوں سے اپنے ٹیکنالوجی رازوں کو مخفی رکھنا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ گلیکسی فولڈ اور سام سنگ کے فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کی طرز پر بنایا گیا ہے۔