دوشنبه 18/نوامبر/2024

ماہ صیام کا پہلا عشرہ، کریک ڈائون میں 100 فلسطینی روزہ دار گرفتار

جمعرات 16-مئی-2019

فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کے لیے کام کرنے والے مرکز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون میں 100 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں 18 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔

مرکز اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ قابض فوج نے غرب اردن، بیت المقدس اور دیگر فلسطینی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران دسیوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں بعض سابق اسیران اور غزہ میں ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے ماہ صیام کے دوران 18 بچوں کو حراست میں لیا۔ ان میں 9 سالہ موسیٰ رمضان اور دو سگے بھائی 13 سالہ محمد اور احمد ابو عادی بھی شامل ہیں۔ ماہ صیام کے پہلے عشرے میں قابض فوج کے کریک‌ ڈائون میں چار خواتین اور دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 5700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 700 فلسطینی مریض، 48 خواتین، 230 بچے اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی