برطانیہ میں 22 فلسطینی طلبا سوسائیٹیز اور گروپوں نے اسرائیل میں ہونے والے گانوں کے مقابلے یوروویژن کے بائیکاٹ کی کال دے دی ہے۔
فلسطینی طلبا کی سوسائیٹیز اور گروپوں نے ایک بیان میں برطانیہ میں تمام طلبا ، اکیڈمیز اور فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 سے 18 مئی 2019 کو تل ابیب ، اسرائیل میں ہونے والے گانوں کے مقابلے یوروویژن کا بائیکاٹ کریں۔
بیان کے مطابق اسرائیلی حکومت یوروویژن کو فلسطینیوں کےحقوق کو ماننے سے انکار اور اسرائیلی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کو جاری رکھنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ اسرائیل نے گذشتہ سال مقابلے کے فاتح کا اعلان کرتے وقت غزہ میں پر امن مظاہروں میں شریک 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔
انہوں نے تنبیہ کی کہ برطانوی حکومت کی جانب سے بالفور ڈکلریشن کے بعد فلسطینی عوام کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدی کی ڈیل کی صورت میں نئے نکبہ کا سامنا ہے۔
"یہ منصوبہ فلسطینی عوام کو تباہ کرنے اور ان کے اجتماعی حقوق کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔ ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ وہ اس تازہ ترین حملے کا سامنا کر رہے ہیں.
دستخط کرنے والوں میں برطانیہ میں فلسطینی طلبا کی جنرل یونین، آکسفورڈ کے طلباء کی فلسطینی سوسائٹی ، کیمبرج یونیورسٹی فلسطینی سوسائٹی، کے سی ایل ایکشن فلسطینی سوسائٹی ،ایمپریل کالچ فلسطین کے دوست ،بی ڈی ایس مہم، یونیورسٹی آف مانچسٹر، یونیورسٹی آف لندن اور جامعة نورثمبريا فلسطینیوں کے دوست شامل ہیں۔