الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ کے رہائشی فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر براہ راست فائرنگ کی، شور مچانے والے گولے اور اشک آور گیس کے کنیستر پھینکے اورکیمپ کی گلیوں میں نوجوانوں کو پیچھا کیا۔
ذرائع نے کہا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے کیمپ کے مرکزی داخلی دروازے کو بند کر دیا اور فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی۔